وفاق نے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی،شازیہ مری

کراچی(بیورورپورٹ)ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے وفاق نے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرادی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ملک میں مزید مسائل نہیں پیدا کرنا چاہتے،کسان مضبوط ہوگا توپاکستان مضبوط ہوگا،کسانوں پر توجہ نہ دی تو کسی حکومت نہیں ملک کا نقصان ہوگا،بند کمروں میں پی ایس ڈی پی بناناناانصافی ہے، پولیوبچوں کا بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں وائرس سے نمٹنے کےلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔