اسلام آباد: (بیورورپورٹ )عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے شہباز قیصر کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے پیش نہیں ہو رہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہو کر وجوہات سے آگاہ کریں،پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے مترادف ہے، عدالت کے پاس قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا،وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ڈی آئی جی پولیس ذاتی طور پر پیش ہو کر وجوہات سے آگاہ کریں، کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔
عدم پیشی پر 2اعلیٰ سرکاری افسروں کے وارنٹ گرفتاری

















