خاور مانیکا تشدد کیس، پی ٹی آئی وکلا کوگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

جج طاہر عباس سپرا نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا،ملزموں کے ضمانتیوں کو بھی نوٹس جاری کردیاگیا۔