لاہور (سٹاف رپورٹر) سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش تھی، جن کارکنوں نے پارٹی کی خاطر جانوں کے نذرانے دئیے انکی خاطر سب متحد ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار سانحہ کار ساز کی 18ویں برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیراہتمام دعائیہ تقریب پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں سانحہ کار ساز کی شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے رانا جمیل منج،حاجی عزیز الرحمن چن ،چودھری ریاض،شاہدہ جبیں،میاں ایوب ،نرگس خاں،امجد جٹ،عارف خان،منیر ڈگرا،فیاض بھٹی اور عامر نصیر بٹ ،میر شکیل چنی نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور نائب صدرچودھری ریاض نے کیا تھا،اس موقع پرامجد جٹ،ندیم ملک,عارف خان،ڈاکٹر خالد جاوید جان،نرگس خان،شاہدہ جبیں،واجد علی شاہ،شمیم ملک،رانا عاشر نثار ،فیاض بھٹی،ذیشان شامی،بشارت صدیقی، راﺅ شجاعت،پروین شیخ، میر شکیل چنی، عمران کھوکھر ایڈوکیٹ،عدنان کھوکھرایڈوکیٹ،طاہرغالب،عائشہ قادر،نادیہ شاہ،ڈاکٹر وسیم سیال،ڈاکٹر رفیق، ثمرین تبسم، شہناز کنول،عاقب سرور،کامران ڈار،سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور اسکی بقاءکیلئے قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم نے شہداءکے نقش قدم پر چلتے ہوئے سینہ تان کر پاکستان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔مقررین نے مذید کہا کہ شہدائے کار ساز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،پیپلز پارٹی اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتی اسی لئے ہم آج اکٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کار ساز میں 90 فیصد پیپلز یوتھ کے کارکن تھے،عہد کریں کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،محترمہ شہید تمام تر خطرات کے باوجود کارساز میں اپنے کارکنوں کے درمیان پہنچیں،قومی اداروں،قائد عوام،دختر مشرق اور تمام شہداءکو آج سلام پیش کرتے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ آج چیئرمین بلاول بھٹو کو ملک کا آئندہ وزیر اعظم بنانے کا عہد کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی علماءو مشائخ ونگ کے سربراہ علامہ یوسف اعوان نے شہدائے کار ساز کیلئے دعا کرائی۔تقریب کے آخر میں شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سانحہ کارساز برسی ، خودکش حملہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش تھی: مقررین
















