اپ گریڈ شدہ جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی اپ گریڈ شدہ جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز (جی اے آر ایل) کا افتتاح کردیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا،غیر ملکی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد معدنی تحقیق کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ،معدنی شعبے کی ترقی کی جانب اعلیٰ سطح کی توجہ مبذول کرانا ہے،لیبارٹری کا قیام ابتدائی طور پر 1991ءمیں عمل میں لایا گیا اب مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کردیاتاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے،حکام کے مطابق اپ گریڈیشن اور سرٹیفکیشن سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،لیبارٹری معتبر ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔