مالا کنڈ، ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 8 زخمی

مالاکنڈ: (نمائندہ مشرق) مالاکنڈ میں المناک ٹریفک حادثہ، سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک الٹ کرسینکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا، اطلاع پر پولیس ،امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا ، ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے تھا۔

زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، ٹرک میں سوار افراد سردی شروع ہونے سے پہلے گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے تھے۔