سہیل آفریدی KPکے 30 ویں وزیراعلیٰ بن گئے،حلف اٹھا لیا


پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں آئینی بحران ٹل گیا،سہیل آفریدی صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ بن گئے،حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاو¿س میں حلف برداری تقریب ہوئی،گورنر فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں سہیل آفریدی سے حلف لیا،تقریب میںسیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی ،صوبائی قیادت ،اعلیٰ سرکاری حکام ،کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کے دوران شدید بدنظمی ہوئی،کارکن سٹیج پر نعرے بازی کرتے رہے۔

بعدازاں سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچے تو پرتپا ک استقبال کیا گیا،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا کابینہ میںناراض اراکین کو بھی موقع دیا جائےگا، تیمور سلیم جھگڑا ،شکیل خان ،فیصل ترکئی ،عاقب کابینہ کاحصہ بنیں گے،،قاسم علی شاہ، ظاہر شاہ طورو اور احتشام علی کو وزارت نہیں ملے گی،نئے چہروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ حکومت کو مستحکم کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نومنتخب وزیراعلیٰ کےلئے خاص ہدایات جاری کردیں،صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار سہیل آفریدی کو دےدیا گیا ،سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام نومنتخب وزیراعلیٰ تک پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاانتخاب کالعدم قرار دینے کی جے یوآئی درخواست خارج کر دی،دوران سماعت جسٹس ارشدعلی نے درخواست گزار کے وکیل کو 2 آپشن دیئے یا تو آپ درخواست واپس لے لیں یا پھر کیس کو میرٹ پر سنیں ،بیرسٹر یاسین نے کہا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے،بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔