ملکی خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے،اپوزیشن اتحاد
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد نے خارجی صورتحال پر فوری پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہوا،پی ٹی آئی ،اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی،ملک کی سیاسی و خارجی صورتحال و اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے خارجی صورتحال پر فوری پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کامطالبہ کیا۔
اپوزیشن رہنماﺅں نے کہاغیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقال اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب پی ٹی آئی کا آئینی و جمہوری حق ہے، وفاقی حکومت غیر آئینی اقدامات سے باز رہے،الیکشن کمیشن کا اراکین اسمبلی کو آزاد قرار دینے کا فیصلہ جمہوری اقدار کی نفی اور اقدام ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینے کا واضح پیغام ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا بلوچستان و خیبرپختونخوا میں بدامنی پر تشویش ہے،قانون نافذ کرنےوالے ادارے اپنی ساکھ مجروح کر چکے ،صوبائی حکومتیں مقامی عوام کی مشاورت سے امن و امان بہتر بنائیں۔
















