پاکستان ،مصر،آذربائیجان کاامن کوششیں جاری رکھنے پر متفق
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصر ،آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ،خطے میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی صورتحال ،مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، علاقائی سطح پر سفارتی کوششوں،تعاون کے فروغ ،شرم الشیخ میں ہونےوالے سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی۔

















