اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے عمران خان نے سیاسی فکر کی بنیاد پر اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا، ملک کے موجودہ حالات کےلئے وسیع الائنس کی ضرورت ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاممبران اسمبلی کو رشوت دیکر اور ڈرا کر قانون سازی کی گئی،ڈٹ جانے والوں پر کیسز بنادئیے،الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں ،ملکی سطح پر پروگرام دیں گے، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر کام کیا جائےگا،محمود اچکزئی نے ہمیشہ جمہوریت کےلئے قربانی دی، بانی نے پارٹی قیادت سے مشورہ کرکے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا۔
عمران خان نے سیاسی فکر کی بنیاد پر اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا، اسد قیصر
















