احتجاج کیس ،علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

دوران سماعت فیصل ملک اور حسنین سنبل نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی،پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اعتراض اٹھایا فیصل ملک ،حسنین سنبل ملزمہ علیمہ خان کے وکیل ہیں نہ وکالت نامے ریکارڈ پر ہیں، لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی سیکشن 22کے تحت وکالت نامے کے بغیر کوئی وکالت نہیں کرسکتا،بوگس درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے،کیس میں شامل دیگر6ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا ،عدالت نے علیمہ خان پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے11 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔