جاتی امرا میں اہم بیٹھک،پیپلز پارٹی کےساتھ سیز فائر پر اتفاق

لاہور:(خبر نگار)جاتی امراءمیں اہم بیٹھک،پیپلز پارٹی کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا،شہباز،نواز،مریم کے درمیان ملاقات میں 3 اہم سیاسی و حکومتی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ن لیگی قیادت نے پیپلز پارٹی کےساتھ سیز فائر پر اتفاق اور باہمی مشاورت سے اختلافات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

دریں اثنا وزیراعظم نے قائد ن لیگ نوازشریف کو حالیہ بیرون ملک دوروں ،آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔