اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا،سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیاسیاسی جماعتوں میں جمہوریت کےلئے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے،ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات ،خواتین کی نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے ،ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف و منظم ہوگا،سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی۔
ای سی پی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ملک میں درجنوں جماعتیں مگر اندرونی جمہوری ڈھانچہ کمزور ہے،الیکشن کمیشن کے افسروں پر مشتمل ٹیم سیاسی جماعتوں کے انتخابات کا مشاہدہ کرے گی، کمیشن نے سالانہ رپورٹ کےساتھ مشاہداتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز بھی دےدی،تجاویز منظور ہونے سے عوامی اعتماد ،جماعتی شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا
















