پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دےدی۔
صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام کو سپیشل پراسیکیوٹرمقرر کردیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرادیا ،عدالت نے سماعت کےلئے 15 اکتوبر کی تاریخ مقررکردی،واضح رہے 9 مئی کو پتھراو اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر ، پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے،ملزموں میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان و دیگر شامل ہیں۔
کے پی کابینہ ، 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری
















