مسلسل مداخلت سے پیپلز پارٹی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے: عظمیٰ بخاری


لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنماﺅں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے،ہر بات پر مرسو مرسو کرنے والے صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ اپنے حواس کھو بیٹھے یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،2ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، پنجاب کے سیلاب متاثرین ،کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں، سندھ میں آپ کی حکومت ہے ،کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، قوم کو جواب دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کےلئے کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، صوبے کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے،مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو پانی کا حق ہر صورت دلائےں گی، مریم نواز عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار ہیں، پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے مشکلات کا مذاق اڑایا، عوام پیپلز پارٹی کا منفی رویہ کبھی نہیںبھولیں گے ۔