مظفر آباد،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)آزاد کشمیر مذاکراتی عمل میں بڑی پیشرفت، بڑے و پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
دونوں فریقین نے درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کیے اور مذاکراتی عمل کو مسئلے کے پرامن حل کی جانب بڑی پیشرفت قرار دیا،اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے حالات خراب ہونے کے اندیشے کے باعث انٹرنیٹ سروس فوری بحال نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
حکومتی وزرا نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی براہ راست نگرانی سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہوئی، حکومت پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا۔
وزیر پارلیمانی امور و مذاکراتی کمیٹی کے رکن طارق فضل چودھری نے کہاکشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں، زیادہ تر مطالبات عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی منظور کیے جا چکے ،باقی چند مطالبات کیلئے آئینی ترامیم درکار ہیں، سمجھتے ہیں تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں،امید ہے ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پرامن مکالمے کے ذریعے حل کرے گی، آزاد کشمیر زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں لیکن تشددکاراستہ اختیار نہیں کیاجانا چاہیے، عوامی مطالبات کو پر امن طریقے سے ماناجاسکتا ہے، پرتشدد واقعہ میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں،وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرلیاجائے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے ،سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی و آئینی نکات پربات کرکے سوچ سمجھ کر حل تلاش کرنا چاہیے،12نشستوں کے ووٹرز سب کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں،تعلق ختم نہیں کیا جا سکتا،کسی تحریک کے نتیجے میں یک لخت تو بالکل بھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا بڑے پیمانے پر آئینی ترمیم ،سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ،مقصد کیلئے آئینی بنچ اور سیاسی رائے پر اتفاق ضروری ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















