اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے اسلام آباد پریس کلب واقعہ میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہو گی۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا نیشنل پریس کلب واقعے پر صحافیوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر نامکمل ہے، میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، وزیرداخلہ کے حکم پر پریس کلب گیا اور واقعہ پر غیر مشروط معافی مانگی۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہامحض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنےوالے اہلکاروں کا تعین کر کے سزا ملنی چاہیے، تحقیقات کو شفاف رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کو بھی شریک رکھا جائے، پریس کلب، صحافت کے ”ایوان“ ہیں، تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے، پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے والے کسی صحافی پر تشدد کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا، اقدامات کی مستقل روک تھام کا ٹھوس انتظام نہایت ضروری ہے۔
صحافیوں پرتشدد میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی،طلال چودھری
















