دبئی:(مشرق نیوز) ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے حسین طلعت،نواز کی ذمہ دار انہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو5وکٹوں سے ہرادیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے،کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی 3، حارث روف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی،57 رنزپر 4کھلاڑی چلتے بنے،80پر 5ویں وکٹ گرنے کے بعد حسین طلعت، نواز نے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگایا۔
دونوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے میچ 5وکٹوں سے اپنے نام کرلیا،شکست کے بعد سری لنکا کاٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا۔
طلعت،نواز کی ذمہ دار انہ بیٹنگ، پاکستان نے لنکا کو واپسی کاٹکٹ تھمادیا

















