اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ ،اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہار کردیا۔
قائمہ کمیٹی سینٹ کے اجلاس میںچیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیاہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا، سم کارڈ صارفین کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا۔
سینیٹر افنان نے کہا جوقانون ڈیٹا چوری کو روک سکتا ہے وہی منظور نہیں کرنے دیا جا رہا ہے،کمیٹی چیئرپرسن نے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی (این سی سی اے) کی اہلیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا اتنی بڑی ذمہ داری نئی ایجنسی کو کیسے دی جا سکتی ہے؟۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا وزارت داخلہ نے این سی سی اے کو تحقیقات کی قیادت سونپی ،کمیٹی اراکین نے الیکشن کمیشن ،نادرا کے ڈیٹا سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے،کامران مرتضیٰ نے خبردار کیا ماضی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران ڈیٹا کا استعمال سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر کیا گیا۔
حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ
















