ٹرمپ کابرطانیہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر


لندن:(مشرق نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،خاتون اول میلانیا کا سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچنے پرپرنس ولیم ، شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔

ونڈسر کیسل پہنچنے کے بعد خصوصی جلوس نکالا گیا ،صدر ٹرمپ کے ہمراہ کنگ چارلس سوار رہے ،میلانیا ٹرمپ ،کوئین کمیلا سکاٹش سٹیٹ کوچ میں موجود تھیں، گارڈ آف آنر پیش کرنے کےساتھ شاہی بگھی میں محل کی سیر کرائی گئی ،خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ، ہنسی مذاق کا تبادلہ ہوا،تاریخی دورہ برطانیہ ، امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے اہمیت رکھتا ہے۔

دریں اثنا ٹرمپ کی آمد سے قبل امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ”ٹرانس اٹلانٹک ٹاسک فورس“ کے قیام کا اعلان کیا، مقصد دونوں ممالک کے مالیاتی مراکز کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔