بھارتی کپتان گھٹیا پن میں حد سے تجاوز،ایشیا کپ جیتنے پر نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار


دبئی:(مشرق نیوز)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز ،ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کردیاایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے ،ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ باﺅلرز کےساتھ تصاویر پر پابندی عائد کردی گئی،عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے باﺅلرز پریکٹس کراتے ہیں۔