اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قطر پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال و غیر قانونی جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے الجزائر ،صومالیہ کےساتھ ملکر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دےدی۔
اسحاق ڈار نے کہامعاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے ،سلامتی کونسل کو فوری طور پر غور کرنا چاہیے،پاکستان قطر کی حکومت ،برادر عوام کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
قطر پر جارحیت اشتعال انگیزی،سلامتی کونسل کا اجلاس بلایاجائے، پاکستان
















