پی ٹی آئی اراکین کو عمران خان کی سوشل میڈیا پوسٹوں پرتشویش
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کی جیل سے پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پوسٹوں پرتشویش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بعض اراکین کو بانی پی ٹی آئی تک وکلا کی پیغام رسانی پر بھی تحفظات ہیں،سیاسی و پارلیمانی کمیٹی گروپ میں اراکین کے استعفوں پر بانی تک وکلا کی پیغام رسانی پر بحث ہوئی۔
جنید اکبر نے الزام لگایا وکیل ظہیر عباس نے استعفوں پربانی پی ٹی آئی تک درست معلومات نہیں پہنچائیں،پنجاب سے بعض پارٹی ممبران نے بانی کے سوشل میڈیا بیان ،پیغام رسانی کا عمل شفاف بنانے کا مطالبہ کردیا،اراکین نے رائے دی کسی فرد واحد کی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے منسوب پیغام کو پارٹی درست تسلیم نہ کرے، بانی کی بہنوں یا 3 سے زائد وکلا کے ذریعے پیغام کو ہی درست سمجھا جائے۔
















