سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر اراکین قومی اسمبلی سے مالی فراڈ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر عرفان صدیقی کے نام پر 9 اراکین قومی اسمبلی کو مالی فراڈ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میںڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا این سی سی آئی اے نے 611 مقدمات مالی فراڈ و ہراسمنٹ کے 320 مقدمات درج کیے ، غیر قانونی طور پر سمز حاصل کر کے دہشتگردی کےلئے استعمال کی جا رہی ہیں،پرویز رشید نے کہا سینٹ میں ایک تقریر کے بعد میرے خلاف گالم گلوچ کا سلسلہ شروع ، ہراساں ، دھمکیاں دی گئیں، مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا۔

عرفان صدیقی نے کہامیرے نام سے اراکین سے پیسے مانگے جاتے ہیں، 9 اراکین قومی اسمبلی جھانسے میں آ گئے، 4 مرتبہ شکایات درج کرا چکا ہوں، ابھی تک کوئی مداوا نہیں کیا گیا،ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ایسے مقدمات کی تحقیقات میں وقت لگتا ہے،قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ہونےوالے مالی فراڈ پر این سی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔