خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشت گرد موجود ہیں، سرکاری حکام کا انکشاف

پشاور (بیورو رپورٹ) سرکاری حکام نے انکشاف کیا ہے خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشت گرد موجود ہیں جو عام آبادی میں پناہ لے کر فورسز پر حملے کرتے ہیں،فتنہ الخوارج غیرمعروف راستوں کے ذریعے افغانستان سے پاکستان آئے ہیں، 8 ہزار سے زائد دہشت گرد پشاور، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، سوات، شانگلہ اورضم اضلاع میں ہیں جبکہ باجوڑ اور خیبر میں 800 سے زیادہ دہشت گرد موجود ہیں، دہشت گرد سی پیک روڈ، ڈی آئی خان تا بنوں اور ٹانک میں ناکے بھی لگاتے ہیں، عام آبادی میں پناہ لئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملےکرتے ہیں جس کے باعث سکیورٹی فورسز کو جوابی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جوابی کارروائی میں مسائل کے باعث فورسز نے جانی نقصان بھی اٹھایا ،آئی جی ذوالفقارحمید نے کہا فتنہ الخوارج کی جانب سے سڑکوں پر ناکے لگانے کاسختی سے نوٹس لیا ، سی پیک پر موٹروے پولیس کےساتھ مل کر دن رات گشت شروع کردیا ، دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں جن کے خلاف لڑ رہے ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔