کورونا اور ویکسین کے بعد ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ

کراچی (مشرق نیوز) طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سب سے زیادہ اموات امراض قلب کی وجہ سے ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہارٹ اٹیک کے کیسوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جسے طبی ماہرین نے نوٹ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کوویڈ ویکسین لگوانے والے بعض افراد دل میں درد جیسی شکایات بھی کرتے نظر آتے ہیں جس سے ویکسین کے بارے میں معاشرے میں ابہام پیدا ہو رہا ہے۔

طبی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ ویکسین لگنے کے ابتدائی دنوں میں ہارٹ اٹیک سے اموات کے کیس زیادہ رپورٹ ہوئے، لیکن چونکہ اس دوران پوسٹ مارٹمز نہیں کروائے گئے، اسلئے یہ کہنا مشکل ہے کہ موت کی وجہ کوویڈ ہے یا کوئی اور ،اس حوالے سے تحقیق جاری ہے۔