ملاقات سے کبھی انکار نہیں،زیلنسکی ماسکو آ جائیں،روسی صدر پیوٹن


ماسکو:(مشرق نیوز)روسی صدر نے کہا ہے ملاقات سے کبھی انکار نہیں،یوکرینی صدر زیلنسکی ماسکو آ جائیں،ملنے کیلئے تیار ہوں۔

فاکس نیوز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی ہم منصب ولوودیمیر زیلنسکی کی میزبانی کرنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی کو ماسکو آنے اور براہ راست ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا میں نے ”کبھی ملاقات سے انکار نہیں کیا“زیلنسکی ملاقات کےلئے تیار ہیں تو ماسکو آئیں،ملاقات میں قابل قبول حل پر اتفاق نہ ہوا تو روس مسئلے کو فوجی طریقے سے نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔