بھارت کا دور ختم،پاکستان مضبوط،امریکہ کی ترجیح بن گیا،دی ڈپلومیٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کی متوازن ،موثر خارجہ وملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید ،بڑھتی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے رپورٹ جاری کردی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی ترجیحات میں تبدیلی آگئی اور جھکاو بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے، پاکستان امریکہ کےلئے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اہم کردار کا حامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازع نے بھی امریکہ کے اندازے عسکری طاقت پر یکسر بدل دئیے،بدلتے حالات کے پیش نظربھارت کےلئے نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا کردار بھی ادا کرنا مشکل نظر آرہا ہے، امریکہ پاکستان تعلقات کے فروغ سے مشترکہ مفادات کی ہم آہنگی مزید بہترہو گئی ،امریکہ اب بھارت کو جنوبی ایشیا میں متبادل شراکت دار کے طور پر نہیں دیکھ رہا، امریکی ترجیحات میں تبدیلی بھارت کےلئے پریشانی کا باعث ہے۔

جریدے نے کہا کئی سال سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب دور ختم ہوچکا ، پاکستان بھارت کےساتھ تعلقات بہتر کرنے کےلئے آمادگی دکھاتا رہا ، پاکستان کے مطابق بھارت نے امن کی پیش کش کا جواب ہمیشہ کشیدگی بڑھا کر دیا، بھارت نے بلوچستان میں خفیہ مداخلت بڑھائی ، بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق مئی 2025 میں پاک بھارت تنازع نے ایٹمی تصادم کے خدشات کو بڑھا یا مگر امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کیا، بھارت کا مذاکرات سے مسلسل انکار امریکہ کےساتھ تعلقات میں مستقل بے یقینی ،بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔