مغربی کنارے کسی بھی الحاق کا اسرائیلی منصوبہ سرخ لکیر ہے،یواے ای

دبئی،غزہ :(مشرق نیوز) مغربی کنارے کسی بھی الحاق کا اسرائیلی منصوبہ سرخ لکیر ہے،متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کردیا۔

اماراتی معاون وزیر لانا نسیبہ نے کہامقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو سرخ لکیر سمجھا جائے گا ،اقدام ابراہیم معاہدے کو نقصان پہنچائے گا ،یو اے ای فلسطینی عوام اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا جامع جنگ بندی قبول کرنے کےلئے تیارہیں ،اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہاکیا جائےگا،غیرمسلح ہونے کی شرط کسی صورت قبول نہیںایسا صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ممکن ہوسکتا ہے،دریں اثنا اسرائیل نے جنگ بندی کیلئے معاہدے پر حماس کی شرائط کو مسترد کردیا۔