دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے ساتھ دے،صدر مملکت

لاہور:(سٹاف رپورٹر) صدر آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے رابطہ کر کے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سردار سلیم حیدر نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا دوردراز علاقوں کے عوام تک پہنچ کر بتارہے ہیں کڑے وقت میں ساتھ ہیں، پاکستان ہلال احمر کی خدمات کا دائرہ لاہور، حافظ آباد، قصور، مظفرگڑھ، راجن پور، نارووال ، منڈی بہاﺅالدین سمیت تقریباً صوبے بھر میں پھیلادیا ، پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کے امدادی کیمپس لگادئیے ، کرتار پور میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔

صدرآصف زرداری نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے،بپھرے دریا ،بے موسم بارشیں خطے میں غذائی بحران کا ابڑا خطرہ بن چکی ہیں، پاکستان کا ماحولیاتی تباہی میں کوئی کردار نہیں مگر قوم بھاری قیمت ادا کررہی ہے، دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،عوام کو سخت وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔