پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا، دہشت گردی امن کیلئے خطرہ ہے: وزیر اعظم

تیانجن (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا معاملہ اٹھادیا،چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا شاندار میزبانی اور بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتاہے، کسی بھی ملک کےلئے خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں اور پاکستان ایس سی او ارکان اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ ہے، ہم تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدوں کا احترام کرتے ہیں، معاہدوں کے مطابق پانی تک بلا رکاوٹ رسائی ایس سی او کے مقاصد کو مزید مستحکم کرےگی،شہبازشریف نے کہا پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے معمول کے تعلقات چاہتاہے اور اس کےلئے بات چیت اور سفارت کاری کے خواہاں ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلئے جامع مکالمے کی ضرورت ہے، جامع مکالمے سے تمام دیرینہ مسائل حل کیے جاسکیں گے،پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، دہشتگردی ،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پورے خطے کےلئے سنگین خطرہ ہیں، دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر صورت کی مذمت کرتے ہیں، دنیا سیاسی مفادات کےلئے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنےوالے ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناونے جرائم کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو جوابدہ ہونا ہوگا، افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، مستحکم افغانستان نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے،وزیر اعظم نے کہا کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام عالمی اور دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتا ہے، پاکستان شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ، کلاوڈبرسٹ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سیلاب سے انفرااسٹرکچر، کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بہادر اور ثابت قدم عوام امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے، عالمی برادری خصوصاً چین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاو¿ کیلئے نئی امید کا راستہ تراش رہے ہیں،ہم بار بار زور دیتے رہے خطے میں روابط کو بڑھانا کتنا اہم ہے، مستحکم سپلائی چینز کیلئے قابل بھروسہ زمینی، فضائی اور ریلوے راستوں کی ضرورت ہے، شنگھائی سپرٹ کی اعلیٰ اقدار کو برقراررکھنے کےلئے اپنے عہد کو دہراتا ہوں،شہباز شریف نے کہا ایس سی او چارٹر کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں، میری گزارش ہے آگے کا سفر طویل اور کٹھن ہو گا، کبھی تیز دھوپ، کبھی سخت سرد ہوائیں ہمارے حوصلے، صبر اور عزم کا امتحان لیں گے، مقصد ہمیں تمام مشکلات کو برداشت کرنے کے قابل بنانا ہے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس اور سٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری آئی، نوجوان نسل کو بااختیار بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو بامقصد روزگار اور مثبت مواقع فراہم کر رہے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی متاثر کن معاشی بحالی سب کے سامنے ہے، ہمارا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے، تجارت، انفرااسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل میں نئی سرمایہ کاری معاشی تبدیلی کا پہلا ستون ہے،تحقیق اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی معاشی تبدیلی کا دوسراستون ہے، جامع ٹیکس اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافہ معاشی تبدیلی کا تیسراستون ہے، 3.5ارب ایس سی او عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ہم سب مل کر اس سفر کو جاری رکھیں گے،غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا غزہ میں جاری ظلم اوربھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے منظور کردہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، ظلم و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہیں،ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراءبھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کےساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کےلئے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا،دونوں رہنماو¿ں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،صدر پیزشکیان نے ایران کےلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کےلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے ایرانی صدر کے اگست 2025 میں دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا دورہ دونوں ممالک کے درمیانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا، صدر ایران کے حالیہ دورہ پر پاکستانی عوام انتہائی خوش تھی،وزیراعظم نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا،مزید بر آں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کردیا،وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے سٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوءایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماو¿ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی،دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،وزیراعظم نے کہا پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کیا ،اقتصادی راہداری کے فیز 2 میں اسمارٹ سٹیز، زرعی صنعت کے حوالے سے تعاون اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی، چینی صدر شی جن پنگ کی زیر قیادت تیانجن کی ترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، انہوں نے تیانجن-بنہائی نیو ایریا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا،علاوہ ازیں ایس سی او اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کےلئے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی،اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک ”تناور درخت“ بن چکی ہے، رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا، مشترکہ خوشحال مستقبل کےلئے تجارتی و مواصلاتی روابط بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، چین رکن ممالک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے پرعزم ہے ، عملی اقدامات کے بغیر عوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔