ڈیجیٹل اثاثوں کو نظر انداز کرنے سے پابندیوں و نگرانی جیسے خطرات لاحق ہیں،وزیر خزانہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے میکرو اکنامک استحکام کی جانب پیش قدمی ،اگلا اہم اقدام بلاک چین، مصنوعی ذہانت اور ویب 3.0 ٹیکنالوجیز پر مبنی نئی معیشت کی تشکیل میں فعال حصہ لینا ہے،معیشت کی بلاک چین و ڈیجیٹل اثاثوں کی جانب تزویراتی منتقلی ضروری ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا بلاک چین اپنانے، یوتھ لیڈ ڈیجیٹل اثاثہ جات کیلئے متوازن ریگولیٹری فریم ورک وقت کی ضرورت ہے، مالی شمولیت، شفافیت و اختراع میں بلاک چین کا نمایاں کردار ہے،10 سے 15 فیصد پاکستانی ڈیجیٹل کاروبار سے منسلک ،بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، نئی معیشت کیلئے مالی شمولیت، شفافیت ،کارکردگی کو فروغ دیتے ہوئے نجی شعبے کے تعاون سے متوازن ریگولیٹری فریم ورک یقینی بنانا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہاتیز، کم خرچ بلاک چین ومنسلک ٹیکنالوجیز بینکنگ، ترسیلات زر، زراعت، آئی ٹی، فری لانسنگ اور توانائی کا اہم حل فراہم کر سکتی ہیں،ڈیجیٹل اثاثوں کو نظر انداز کرنے سے پاکستان کو پابندیوں و نگرانی جیسے خطرات لاحق ،ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے ثمرات ضائع ہو سکتے ہیں۔