اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان پکڑ لئے

کراچی (مشرق نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 242.081 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، لورالائی اور جامشورو میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 166 کلو 300گرام ہیروئن، 75 کلو 600 گرام چرس اور 181 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔