فیلڈ مارشل کی حکمت عملی و کرپٹواقدامات سے امریکہ میں پاکستان کو پذیرائی

لندن:(مشرق نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی و کرپٹو اقدامات سے امریکہ میں پاکستان کو زبردست پذیرائی ،سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق کرپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت و سرمایہ کاری امکانات میں اضافہ ہوگیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی و کرپٹواقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات اسلام آباد کےساتھ بہتر ہو رہے ہیں جبکہ بھارت ناراض ہے، پاکستان نے کرپٹو سفارتکاری کے ذریعے ٹرمپ کے کاروبار کے اندرونی حلقوں میں جگہ بنائی۔

مائیکل کوگلمین،غیر مقیم سینئر فیلو، ایشیا پیسیفک فاونڈیشن کے مطابق امریکہ ،پاکستان کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری و نیا عروج دیکھنے کو ملا،ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کےساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے،بلال بن ثاقب وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین ، واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں شریک رہے، پاکستان کی کرپٹو صلاحیتیں ٹرمپ کے قریبی حلقوں و امریکی مشیروں کے سامنے موثر انداز میں پیش کی گئیں۔