ایشیاءکپ،3ملکی ٹی20سیریز کیلئے سکواڈ کی نقاب کشائی،بابر ،رضوان آﺅٹ


لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)ایشیاءکپ،3ملکی ٹی20سیریز کیلئے سکواڈ کی نقاب کشائی،بابر ،رضوان آﺅٹ،ٹیم کااعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید ،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

سلمان علی آغا کو 17 رکنی سکواڈ کا کپتان برقرار رکھا گیا ،فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رو¿ف، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت ، نواز، وسیم جونیئر، حارث ، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز،صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا ،سفیان مقیم سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 9میں سے 6میچز جیتے ، ایک میچ آخری بال پر ہارے، ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی، سلمان مرزا کو بنگلہ دیش میں پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا۔

عاقب جاوید نے کہا امید ہے کھلاڑی اچھا کریں گے، ٹی 20اگر سیدھے بلے سے کھیلناہے تو پھر ٹی 20کھیلنی نہیں چاہیے، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان اچھا کھیل رہے ہیں ،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، کسی کھلاڑی کی فارم کو 3 میچز کی فارم پر جانچنا سخت فیصلہ ہے، بابر نے پہلا میچ اچھا کھیلا، کچھ ایریاز میں بہتر کرنے کا کہہ دیا۔

پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے مزید کہا بابر ،رضوان دیگر کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی 20ٹیم کاحصہ بنیں گے،سینئرز کے پاس بگ بیش کا موقع ہے،پاکستان ٹی 20ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، واضح رہے پاکستان، افغانستان ،یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ ،ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی ،دبئی میں ہو گا۔