سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بنوں میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا

پشاور:(بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ۔