اسلام آباد،نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان،تیاریاں شروع کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونےوالی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان متوقع ہے،تیاریاں شروع کردی گئیں،ٹرمپ بھارت میں منعقد ہونےوالی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر چند گھنٹوں کےلئے پاکستان آسکتے ہیں،سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا میرے پاس اطلاعات ہیں امریکی صدرٹرمپ چند گھنٹے کےلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی ظاہر کر دی،ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کاعلم نہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر دورے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو 2 دہائیوں میں کسی امریکی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے،برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔
ادھر امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے شیڈول پر وائٹ ہاﺅس تصدیق فراہم کر سکتا ہے،ہمارے پاس اعلان کرنے کےلئے کچھ نہیں۔
ٹرمپ کا ستمبر میں دورہ پاکستان متوقع ،تیاریاں شروع، دفترخارجہ کااظہار لاعلمی

















