حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ، تفتیشی


کراچی:(بیورورپورٹ) اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد مل گئے ،دوران تفتیش اداکارہ کی جانب سے 2شناختی کارڈ استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ،اصل ،ٹمپرڈ شناختی کارڈ کی کاپیاں منظرعام پر آگئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور گھر کے کرائے کی مئی 2024 تک کی سلپ ملی ،موت 7اکتوبر 2024 کو ہوئی ،پڑوسیوں کو دسمبر 2024 میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی،فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا۔