اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں جے یوآئی سے نشست واپس،ن لیگ کو اضافی سیٹ مل گئی، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاخیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ ،جے یو آئی کو 9 ، 9،پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک اضافی نشست ملی ،ای سی پی نے آزاد رکن طارق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کو تسلیم کر لیا اور 2جنرل نشستوں پر ایک اضافی مخصوص نشست دینے کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کی درخواستوں کو مسترد کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے کہاضمنی انتخاب میں حاصل نشست کو مخصوص نشستوں کے کوٹے کیلئے شمار نہیں کیا جا سکتا، 26مخصوص خواتین کی نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے مابین ،اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹاس ہوگا۔
مزید بر آں پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے مخصوص نشستوں پرپی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی،رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہو چکا ہے،رجسٹرار نے کہا مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست قابل سماعت نہیں ہے لہٰذا اس کو واپس کیا جاتا ہے۔
کے پی میں جے یوآئی سے نشست واپس،ن لیگ کو اضافی سیٹ مل گئی
















