بانی کہہ چکے 5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے علی امین گنڈا پور کو کپتان کی حمایت حاصل، بانی کہہ چکے 5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، مس انڈر سٹینڈنگ ہے، میری شیخ وقاص ،عالیہ حمزہ سے بات ہوگئی ،گنڈا پور بہت اچھے طریقے سے صوبہ چلا رہے ہیں، ہماری پارٹی دوسری پارٹیوں کی پسند ناپسند پر نہیں چلتی، سیاست میں دل بڑا رکھنا پڑتا ہے، تحریک بھی چلائیں لیکن کوئی گوریلا فورس نہیں، 2سال ہوگئے کامن سینس پریویل کرنی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں ان کو سوچنا چاہیے، سینٹ الیکشن کےلئے جو فہرست سرکولیٹ کر رہی ہے اس میں ایک فہرست جعلی ہے، ہم نے جو فہرست جاری کی تھی اس میں جن لوگوں کے نام شامل ہیں وہی ہمارے امیدوار ہیں۔