غزہ میں طویل جنگ کے ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم ہیں،نیویارک ٹائمز


نیویارک:(بیورورپورٹ)نیویارک ٹائمز نے غزہ میں جنگ طویل ہونے کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قرار دےدیا۔

رپورٹ میں نیو یارک ٹائمز نے لکھا یرغمالیوں کی رہائی پیشکش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024 میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ بے ذلیل سموٹرچ کو بھنک پڑ گئی،بے ذلیل نے کہا جنگ بندی ہوئی تو وہ مخلوط حکومت چھوڑ دے گا، نیتن یاہو نے اپنی حکومت برقرار رکھنے کی خاطر جنگ بندی کو مسترد کیا، جنگ بندی کے بعد نیتن یاہو کو الیکشن میں شکست ہو جاتی تو کرپشن کا مقدمہ پھر سے کھل جاتا جس کا نیتن یاہو کو 2020 سے سامنا ہے۔