پی ڈی ایم اے کنٹرول روم و صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز الرٹ ہیں: سلمان رفیق
لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کر کے موسمی صورتحال اور مون سون بارشوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ساوتھ حمیداللہ ملک نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ واسا اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات کو پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم و صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز الرٹ ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ واسا سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔ شہری پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ انہو ںنے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے دریاوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔



















