پشاور:(بیورورپورٹ) باجوڑ میں قتل ہونے والے اے این پی
رہنما مولانا خان زیب سپرد خاک، مقدمہ درج، پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔
مولانا خان زیب کی نماز جنازہ میں اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار ، سرداربابک، اراکین اسمبلی نثار باز، ڈاکٹر حمید، انور زیب خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،آبائی علاقے ناوگئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ادھر پولیس رپورٹ کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5دہشتگردوں نے فائرنگ کانشانہ بنایا،ٹارگٹ مولانا خان زیب ہی تھے، 2مقامات کی جیوفینسنگ کی جارہی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خار باجوڑ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مولانا خان زیب کو5دہشتگردوں نے نشانہ بنایا،رپورٹ تیار


















