ادکارہ حمیرا اصغر کی لاش8سے10ماہ پرانی نکلی،لاہور میں سپرد خاک


لاہور،کراچی:(کلچرل رپورٹر،بیورورپورٹ)پراسرا طور پر ہلاک ہونےوالی اداکارہ حمیرا اصغرکو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا،ماڈل ٹاﺅن میں ہونےوالی نماز جنازہ میںاہلخانہ، عزیز و اقارب و دیگر افرادنے شرکت کی،تدفین کیو بلاک قبرستان میں کی گئی۔

والد حمیرا اصغر نے کہاپوسٹمارٹم رپورٹ پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا،اہلیہ کا بیٹی سے رابطہ رہتا تھا، ڈیڈ باڈی نہ لینے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میڈیکل سے پہلے کوئی ڈیڈ باڈی کیسے وصول کر سکتا تھا۔

ادکارہ کے چچا نے کہا حمیرا کے والدین شوبز میں کام کے فیصلے سے خوش نہیں تھے،گھر کا پتہ نہیں تھا، فون بند ہونے پر حمیرا سے کوئی رابطہ نہ کر سکے،حمیرا پڑھی لکھی ، 2018 میں کراچی شفٹ ہوئی،پینٹنگز بناتی اور اپنے کام میں خوش رہتی تھی۔

ادھر ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے،جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی نہیں پائی گئی ،نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ،لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری سٹیج تھی اور تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے،حمیرا اصغر کے بال ، شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کےلئے بھیج دئیے گئے،فزیکل مائنس سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔