اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے 27 یو ٹیوب چینل بندکرینگے،زیادہ تر بھگوڑے ہیں، پیسے کمانے ،ریٹنگ بڑھانے کےلئے سنسنی پھیلانے والے یو ٹیوبرز کےخلاف کریمنل کارروائی بھی ہوگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار این آر او مانگ رہے ، کبھی امریکہ سے بندے لے آتے ہیں، اسرائیلی سسرالی تکلیف میں ہیں عمران خان کیوں سزا بھگت رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بچے ضرور آئیں تاکہ پتہ چلے والد نے کیا کھلواڑ کیا،پاکستان میں ایک قانون ہے، پاسداری کرنا ہوگی،وزیر مملکت نے کہاپوری دنیا میں سائبر قوانین ہیں،آپ انتشار کےلئے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے۔
27 یو ٹیوب چینل بند،بھگوڑوں کیخلاف کریمنل کارروائی بھی ہوگی،طلال

















