غزہ،لندن :(مشرق نیوز) غزہ میں قیامت، اسرائیلی فوج کی بربریت ،فضائی حملوں میں بچوں سمیت 105 افراد شہید ، 530 سے زائد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق پناہ گزین کیمپوں،گھروں کو نشانہ بنایا گیا،شہریوں کو امداد، تحفظ و طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 تک جاپہنچی۔
دوسری جانب برطانیہ نے خبردار کیا اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو مزید اقدامات کیے جائیں گے،وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان جنگ بندی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے، اسرائیل نے اپنے موقف پر اصرار جاری رکھا تو غزہ میں جنگ بندی کا حصول مزید مشکل ہو جائےگا،صورتحال مزید بگڑتی ہے تو برطانیہ اسرائیل کےخلاف مزید اقدامات کرےگا۔
غزہ میں قیامت، بچوں سمیت 105 افراد شہید، 530 زخمی


















