بمباری سے فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(:مشرق نیوز) ایران نے امریکی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔

امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی امریکی بمباری سے فردو جوہری تنصیب کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا،ایٹمی توانائی تنظیم نقصان کاجائزہ و تخمینہ لگا رہی ہے ،رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا،پارلیمنٹ سے منظور قانون کے تحت ایران آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کی ضمانت تک داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔