سیاست کی بجائے سانحہ سوات کاسچائی کےساتھ جائزہ لینا چاہیے،شہبازشریف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے سیاست کی بجائے سانحہ سوات کاسچائی کےساتھ جائزہ لینا چاہیے۔

شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا،مون سون بارشوں ، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے خطاب کر تے ہوئے کہا 2022 کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے آگاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے،سوات واقعہ پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا ایمان داری سے جائزہ لینا چاہیے، متعدد لوگ اللہ کو پیارے ہوئے ،واقعہ پر پوری قوم سوگوار ہے، واقعات کو روکنے کیلئے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔

شہبازشریف نے کہا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے،غیرمتنازع منصوبوں میں پانی کے ذخیرے کی صلاحیت بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔