پشاور:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کافیصلہ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے،تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی،اجلاس میں صوبے کی صورتحال و دیگر اہم امور پر بھی بات چیت اور مشاورت ہوگی۔
مخصوص نشستوں کافیصلہ آنے کے بعد گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا
















