اسرائیل کے پاس ابو پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا،عباس عراقچی
تہران(:مشرق نیوز)ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے اسرائیلی حکومت کے پاس میزائلوں سے بچنے کےلئے اپنے ابو کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کہا صدر ٹرمپ واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو سپریم لیڈر خامنہ ای کیلئے بے ادبی و ناقابل قبول لہجے کو ترک اور لاکھوں دل سے جڑے حمایتیوں کو نقصان پہنچانا بند کرنا ہوگا،عظیم و طاقتور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا اسرائیلی حکومت کے پاس میزائلوں سے بچنے کےلئے ڈیڈی کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، دھمکیوں ،توہین کو برداشت نہیں کرتے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا غلط فہمیوں نے مزید غلط فیصلوں کو جنم دیا تو ایران بلاجھجک اپنی اصل طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔

















